فواد چودھری کی گرفتاری، صدرمملکت کا خاموش رہنا قابل تعریف ہے، احمد اویس

Jan 26, 2023 | 08:55 AM

ایک نیوز: سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے فواد چودھری کی گرفتاری پر صدرمملکت کی خاموشی کی تعریف کی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ممتاز قانون دان احمد اویس کا کہنا تھا کہ جس طرح فواد چودھری کی گرفتاری پر صدر مملکت نے خاموشی اختیار کی ہے وہ قابل تعریف ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ صدر کے منصب کا آئینی تقاضا یہی تھا کہ وہ اس قسم کے معاملے میں خاموشی اختیار کریں۔ 

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے فواد چودھری کی گرفتاری پر صدرمملکت سے مداخلت کی اپیل کی تھی۔ 

یاد رہے کہ صدر عارف علوی ایک دن میں دوسری مرتبہ زمان پارک پہنچے جہاں ان کی عمران خان کیساتھ 40منٹ ملاقات جاری رہی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔صدر مملکت نے اس سے قبل بھی عمران خان سے ایک ملاقات کی تھی۔

واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے، صدر عارف علوی ایئرپورٹ سے گورنر ہاؤس پہنچےتھے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کل ورچوئل یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شرکت کریں گے جبکہ 27 جنوری کو 10 بجے لمز کا دورہ کریں گے۔

مزیدخبریں