عالمی ادارہ صحت کا دنیا کو اہم پیغام

عالمی ادارہ صحت کا دنیا کو اہم پیغام
کیپشن: Important message of the World Health Organization to the world

ایک نیوز :عالمی ادارہ صحت نے کورونا سے ہونیوالی ہلاکتوں پر دنیا کو ایک بار پھر خبردار کردیا ۔

تفصیلات کےمطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر  ٹیڈورس ایڈہینم گبریسس نے کہاکہ حالیہ 8 ہفتوں میں ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد کووِڈ۔19 کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ تعداد صرف ریکارڈ میں آنے والی تعداد ہے اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔میرا پیغام نہایت واضح ہے۔ اس وائرس کو معمولی نہ سمجھیں۔ اس وائرس نے ہمیں حیران کردیا ہے۔

انہوں نے مزید  کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حالیہ دو ماہ کے دوران ایک لاکھ 70 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے ضرورت مند افراد کو صحت کی سہولیات فراہم نہ کیں اور غلط معلومات کے خلاف جامع جدوجہد کے لئے مزید کوششیں نہ کیں تو وائرس کی وجہ سے اموات کا سلسلہ جاری رہے گا۔