فواد چودھری کا اہم بیان سامنے آگیا

Jan 26, 2023 | 05:05 AM

ایک نیوز :تحریک انصاف کے گرفتار رہنما فواد چودھری نے بتایا کہ مجھ پر تشدد نہیں کیا گیا لیکن رویہ افسوسناک تھا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن ارکان اور ان کے خاندانوں کو دھمکیاں دینے سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر کمرہ عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ میں گرفتار کرنے والوں کو نہیں جانتا، ممکن ہے عمران خان کو بھی گرفتار کیا جائے۔
فواد چودھری سے سوال کیا گیا کہ آپ کے دور میں اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، رانا ثناءاللہ کی مثال سامنے ہے جس پر ان کا کہنا تھا کہ بس کیا کریں یہی تو ہوا لیکن افسوسناک ہوا۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مزید کہا کہ میرے بھائی نے میری گرفتاری پر احتجاج کیا تو گرفتار کرکے اس پر تشدد کیا گیا۔ 

مزیدخبریں