جرمنی کا یوکرین کو ٹینک دینے کا فیصلہ

Jan 26, 2023 | 03:36 AM

ایک نیوز :روس اور یوکرین جنگ میں جرمنی بھی کود پڑا ،جرمنی نے یوکرین کو  ٹینک بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق جرمنی کی جانب سے یوکرین کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس لیپرڈ 2 ٹینک مسلح کرنے کی منظور دے دی گئی۔

جرمن حکومت کے ترجمان اسٹیفن ہیبسٹریٹ نے کہا کہ جرمن حکومت کی جانب سے ٹینکوں کی پارٹنر ممالک سے ری ایکسپورٹ کی بھی منظور دی گئی ہے۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے جرمن چانسلر اولاف شولز سے اظہار تشکر کرتے ہوئے جرمنی کے کیف کو  روس کے ساتھ جاری جنگ میں ٹینکوں سے لیس کرنے کے فیصلے کو انتہائی اہم اور بروقت فیصلہ قرار دیا۔

دوسری جانب روس نے جرمنی کی امداد پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے اور اسے مغرب کی اشتعال انگیزی قرار دیا ہے ۔روس نے کہا ہے کہ اس فیصلے سے ثابت ہوتا ہے کہ جرمنی دوسری عالمی جنگ کے دوران نازی جرائم کے بعد خود پر عائد ہونے والی تاریخی ذمہ داری کو بھول چکا ہے۔

مزیدخبریں