ایک نیوز :صدر مملکت عارف علوی دوسری مرتبہ زمان پارک پہنچے اور چیئر مین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی ۔
تفصیلات کےمطابق صدر عارف علوی ایک دن میں دوسری مرتبہ زمان پارک پہنچے جہاں ان کی عمران خان کیساتھ 40منٹ ملاقات جاری رہی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔صدر مملکت نے اس سے قبل بھی عمران خان سے ایک ملاقات کی تھی ۔
واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے ، صدر عارف علوی ایئرپورٹ سے گورنر ہاؤس پہنچےتھے ۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کل ورچوئل یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شرکت کریں گے جبکہ 27 جنوری کو 10 بجے لمز کا دورہ کریں گے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دورہ لاہور کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے دو ملاقاتیں کیں ۔