افغانستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 8رنز سے شکست دیدی 

افغانستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 8رنز سے شکست دیدی 
کیپشن: Afghanistan defeated England by 8 runs after a thrilling match

ایک  نیوز: افغانستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 8رنز سے شکست  دے دی ہے۔  

 تفصیلات کے مطابق افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 325رنز بنائے ، افغانستان کے ابراہیم زدران پلیئر آف دی میچ قرار  پائے، ابراہیم زدران نے 177رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی ، ابراہیم زدران کی اننگز میں 6چھکے اور 12چوکے شامل  ہیں۔  

 دوسری جانب ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم آخری اوور میں 317 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ، جو روٹ کے 120رنز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے ، جو روٹ کی اننگز میں ایک چھکا اور 11چوکے شامل  ہیں۔  

عظمت اللہ عمرزئی کی تباہ کن بالنگ،5کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،محمد نبی کی 2،محمدراشد ،فضل حق اور گلبدین نائب  نے ایک ایک وکٹ  حاصل کی۔

واضح رہے کہ  انگلینڈ کی ٹیم لگاتار 2میچ ہار کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔