پاکستان میں سستی توانائی کے حصول کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،وزیر اعظم 

Feb 26, 2025 | 19:50 PM

 ایک  نیوز: وزیراعظم محمد  شہباز شریف نے کہا ہے کہ  پاکستان میں سستی توانائی کے حصول کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف  نے  پاکستان ازبکستان مشترکہ بزنس فورم سے خطاب   کرتے ہوئے  کہا  ہے کہ دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستان اور ازبکستان کی تاجر برادری ایک دوسرے کو سپورٹ کر رہی ہے، دونوں ملکوں کی تاجربرادری تعلقات کے فروغ میں اہم کرداراداکرسکتی ہے ، ٹرانزافغان ریلوے منصوبہ خطے کی ترقی کے لئے گیم چینجرثابت ہوگا۔  

انہوں نے کہا کہ   پاکستان میں مائنز اینڈ منرلز کے شعبے میں سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے، ٹیکسٹائل،فارما سیوٹیکل کے شعبے میں سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے،پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے خصوصی اقتصادی زونزبھی بنائے گئے ہیں،پاکستان میں سستی توانائی کے حصول کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،پاکستان سے کئی بزنس مین یہاں کانفرنس میں شرکت کیلئے آئے،ازبک صدر کا کانفرنس میں شریک ہونا واضح پیغام ہے۔   

مزیدخبریں