ایک نیوز: ٹک ٹاک پر کلاشنکوف سے دھمکیاں دینے کے الزام میں یوٹیوبر رجب بٹ ، حیدر شاہ اور مان ڈوگر سمیت7نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمہ سوشل میڈیا آرٹسٹ عمر فیاض کی مدعیت میں درج کیا گیا ، پولیس کے مطابق مان ڈوگر نے ٹک ٹاک لائیو کے دوران گالی گلوچ اور دھمکیاں دیں ، صبح کے وقت رجب بٹ ، مان ڈوگر اور حیدر شاہ مسلح افراد کے ہمراہ گھر تک آگئے ۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے دھمکیاں دیں کہ ٹک ٹاک پر آنے کا مزہ چکھا دیں گے ، ملزمان نے عزت مجروح کی ،جان کو خطرہ ہےمقدمہ درج کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔

کیپشن: Threats on Tik Tok, case registered against YouTuber Rajab Butt and others