تمام شعبوں میں بہتری سے ہی میچ جیتا جاسکتا ہے:عاقب جاوید

تمام شعبوں میں بہتری سے ہی میچ جیتا جاسکتا ہے:عاقب جاوید
کیپشن: A match can be won only by improving in all areas: Aqib Javed

ایک نیوز:قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ تمام شعبوں میں بہتری سے ہی میچ جیتا جاسکتا ہے،کچھ پلیئر میچ کیلئے بہت ضروری ہوتے ہیں، صائم ایوب اور فخر زمان مثبت اثر ڈالتے ہیں۔
ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ شکست پر کھلاڑی افسردہ ہیں،بھارت کیخلاف 280سے 300رنز کا ہدف دیا جاتا تو میچ اچھا ہوتا،ہارنے کے بعد کون مطمئن ہوسکتا ہے؟ صائم ایوب ان فٹ ہوئے تو خوشدل شاہ کو لانا پڑا،ٹیم سے اچھا پرفارم کرنے کی امید تھی،سب سفیان مقیم کے نام پر شور مچا رہے ہیں ۔
عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ سفیان مقیم نے ون ڈے کا صرف ایک میچ کھیلا ہے،سعود شکیل کولا نا بہتر آپشن تھا،کوئی ایسا کھلاڑی نہیں جس نے پرفارمنس نہ دی ہو، شاہین ، نسیم اور حارث رؤف بہترین بولر ہیں،ٹیم میں نئے کھلاڑی ہوں تو یقینا پریشر ہوتا ہے،دستیاب کھلاڑیوں میں پاکستان کی بہترین ٹیم ہے ،بابراعظم کے علاوہ کون سا آپشن ہے؟ پاک بھارت میچ کرکٹ سے بڑھ کر ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی ٹیم کسی وجہ سے دوبئی میں بیٹھی ہے ہم اس لیے نہیں ہارے کہ بھارت کو ہوٹل کا کوئی ایڈوانٹیج تھا ہم نے اتنے نئے لڑکے ٹیم میں ڈالے ہیں جس سے ٹیم میں بہتری آئے یہ بھی نہیں کہ ساری ٹیم بدل دیں اور انڈر 19 ٹیم لے آئیں انڈیا سے میچ نہ ہوتا تو اتنا افسوس نہ کرتے۔