ویب ڈیسک: پی ٹی سی ایل نے پاکستان کو دنیا کے جدید ترین سب میرین کیبل سسٹمز سے منسلک کر دیاہے،وہ سسٹم افریقہ ون ہے جس سے منسلک کیا گیا ہے۔
دس ہزار کلومیٹر طویل کیبل سسٹم پاکستان کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، سوڈان، الجیریا، فرانس، کینیا جیسے ممالک سے جوڑے گا ، اس کیبل کی بدلوت پاکستان کے ڈیجیٹل اور ٹیلی کام انفرا سٹر کچر میں بہتری آئے گی۔
افریقہ ون کیبل کو کراچی میں پی ٹی سی ایل ایکسچینج سے منسلک کیا گیا جس سے پاکستان کو عالمی ڈیجیٹل مراکز کے ساتھ روابط مضبوط ہوں گے، پی ٹی سی ایل نے افریقہ ون کیبل سسٹم کنسورشیم میں شمولیت کیلئے باضابطہ معاہدہ کیا ہےجو کہ کمپنی کے مطابق پاکستان کے ’ ڈیجیٹل وژن 2030‘ کے اہداف کے مطابق ہے۔
ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ اس کیبل سسٹم کی مدد سے ڈیجیٹل تقسیم کا خاتمہ کر کے عوام کو بااختیار بنانے کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں، افریقہ ون کیبل سسٹم 2026کے اوائل میں فعال ہوجا ئے گی جس کے بعد پاکستانی صارفین کو عالمی معیار کی انٹرنیٹ سہولیات دستیاب ہوں گی۔
پاکستان میں انٹرنیٹ کی بہتر ی کیلئے پی ٹی سی ایل کا احسن قدم
Feb 26, 2025 | 12:53 PM