ایک نیوز:وفاقی کابینہ میں توسیع کےمعاملے پر پندرہ سے بیس اراکین کی فہرست باضابطہ منظوری کےلیے صدر ن لیگ نواز شریف کو بھجوا دی گئی۔
ذرائع ن لیگ کے مطابق کابینہ میں توسیع کے معاملے پر اتحادیوں سے بھی مشاورت مکمل کر لی ہے، پیپلز پارٹی نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کی پیش کش پھر ٹھکرا دی، وزیراعظم کی وطن واپسی کے بعد نئے کابینہ اراکین کے حلف اٹھانے کا امکان ہے۔
پانچ سے زائد وفاقی وزراء ،دس وزراء مملکت جبکہ بعض کو مشیر اور معاونین خصوصی بنایا جائے گا ،متوقع وزراء میں طارق فضل چوہدری کو وزارت قومی صحت ملنے کا امکان ہے ، باپ کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی کو وزارت مواصلات دئیے جانے کا امکان ہے،ایم کیو ایم کے مصطفے کمال کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی یا بحری امور کی وزارت دی جاسکتی ہے۔
فیصل واوڈا بھی نئی کابینہ کی دوڑ میں شامل ہیں،ن لیگ کے بیرسٹر عقیل ،طلال چوہدری ،محمد افضل کھوکھر ،عبد الرحمان کانجو ،سردار محمد یوسف ،نوشین افتخار بھی دوڑ میں ہیں ،رومینہ خورشید عالم ،رضا حیات ہراج ،چوہدری ریاض،علی زاہد چوہدری ،جنید انوار چوہدری کے ناموں پر بھی غور ہے۔
رانا مبشر اقبال ،بلال اظہر کیانی بھی دوڑ میں شامل ہیں،وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر کو مشیر بنایا جائے گا۔
کابینہ میں توسیع،اراکین کی فہرست منظوری کیلئےنواز شریف کو ارسال
Feb 26, 2025 | 11:42 AM