ویب ڈیسک:بالی وڈ سپر سٹار گووندا اور انکی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان شادی کے37سال بعد طلاق کی افواہیں آج کل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار گووندا اور انکی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان مبینہ طور پر طلاق آخری مراحل میں ہے،اس حوالے سے خبریں ہیں کہ گووندا کامراٹھی اداکارہ کیساتھ مبینہ تعلق انکی اہلیہ سے علیحدگی کی وجہ بنا ہے۔
اس حوالےسے گووندا کے بھانجے کرشنا ابھیشیک کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں ،یہ ممکن نہیں ہے، طلاق نہیں ہوگی،دوسری جانب گووندا کے منیجر نے مبینہ طور پر تصدیق کی ہے کہ سنیتا اور گووندا کے درمیان کچھ مسائل ضرور ہیں۔
گووندا کے منیجر کا کہنا ہے کہ کچھ خاندانی افراد کے بیانات کی وجہ سے جوڑے کے درمیان کچھ مسائل پیدا ہوئے ہیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں اور گووندا اس وقت اپنی ایک فلم شروع کرنے کی تیاری کر رہے ہیں ہم اس معاملے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گووندا اور سنیتا کی شادی کو37سال ہوچکےاور ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

کیپشن: Divorce rumors are active between Govinda and his wife Sunita Ahuja