ایک نیوز: پاک بحریہ نے مشق سی گارڈ کے موقع پر خصوصی دستاویزی فلم "نگہ دار" جاری کردی۔
دستاویزی فلم میں میری ٹائم سیکٹر سے متعلقہ قومی اداروں میں ہم آہنگی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا، میری ٹائم سے متعلقہ قومی اداروں کے درمیان ہم آہنگی اور معلومات کے تبادلے کا آغاز 2013 میں قائم ہونے والے JMICC سے ہوا ۔
سمندر میں روایتی اور غیر روایتی خطرات کا تدارک کرنے والی مختلف اجنسیوں کے مابین معلومات کی ترسیل JMICC کی ذمہ داری ہے، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز کے لیے پاک بحریہ، JMICC اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی مشترکہ کاوشوں سے بہت سی قیمتی جانوں کو بچایا گیا ۔
قومی اداروں میں ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے کے لیے پاک بحریہ نے 2024 میں مشق سی گارڈ کا آغاز کیا، مشق سی گارڈ 2025 24 سے 28 فروری تک منعقد کی جا رہی ہے، مشق سی گارڈ صرف ایک مشق نہیں بلکہ سرکاری اور پرائیوٹ سیکٹر میں شامل تمام اداروں کی JMICC پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی گواہی ہے۔
یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس پر پاک بحریہ، قانون نافذ کرنے والے ادارے، فشنگ اور شپنگ کے شعبے سے وابستہ مختلف تنظیمیں یکجا ہوتی ہیں۔

کیپشن: Pak Navy: Special documentary film "Naghdaar" released on Exercise Sea Guard