ایک نیوز(چودھری اشرف)ساوتھ ایشین اولمپکس کونسل نے پاکستان میں ساوتھ ایشین گیمز کی تار یخو ں کو حتمی شکل دے دی۔
اگلے سال 2026میں گیمز23سے31جنوری اسلام آباد،لاہور اور فیصل آباد میں ہوں گی، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید کی زیر صدارت لاہور میں ساوتھ ایشین اولمپک کونسل کے اجلاس میں گیمز کے انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے حکام نے آن لائن شرکت کی، اس موقع پر ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کے ساوتھ ایشیا کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے پر بھی روشنی ڈالی گئی اور ان کی پرفارمنس کو سراہا گیا۔
اجلاس کے بعد شرکا نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم کا دورہ کیاجہاں سپورٹس بورڈ حکام نے انہیں گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی، پاکستان کے دورے پر آنے والے ساوتھ ایشین اولمپکس ایسوسی ایشنز کے حکام آج وزرات بین الصوبائی کے رانا ثناءاللہ سے ملاقات اور پاکستان سپورٹس کمپلیکس کا دورہ بھی کریں گے۔
پاکستان میں ساوتھ ایشین گیمز کی تار یخو ں کااعلان
Feb 26, 2025 | 09:02 AM