روس نے امریکا کو معدنیات تک رسائی کی پیشکش کر دی

Feb 26, 2025 | 08:51 AM

 ایک نیوز: روس نے امریکا کو روسی اور یوکرینی معدنیات تک رسائی دینے کی پیشکش کر دی۔
 روسی صدرکا کہنا ہے کہ امریکا کو یوکرینی علاقوں میں کان کنی سمیت مشترکہ منصوبوں کی پیش کش کیلئے تیار ہیں ، نایاب معدنیات پر امریکا اور یوکرین کے ممکنہ معاہدے سے تشویش نہیں ۔
 پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس کے پاس یوکرین کے مقابلے میں اس نوعیت کے زیادہ وسائل موجود ہیں ، ر و س اور امریکا سائبیریا میں ایلو مینیم کی پیداوار میں تعاون کر سکتے ہیں ۔
دوسری جانب برطانوی وزیراعظم کیرسٹار کا کہنا ہے کہ دفاعی اخراجات میں اضافے کیلئے بین الا قوامی امدادی بجٹ میں کمی کریں گے، 2027تک دفاعی اخراجات کو قومی آمدنی کے2.5فیصد تک بڑھایا جائے گا ،فوجی اخراجات کیلئے سالانہ اضافی 16.9ارب ڈالر مختص کیے جائیں گے۔    

مزیدخبریں