ایک نیوز: عالمی مارکیٹ میں سونے، چاندی اور پلاٹینیئم کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔
سونے کی فی اونس قیمت 47ڈالر کی کمی کے ساتھ 2ہزار 900ڈالر ہو گئی ،فی اونس چاندی 89سینٹ کی کمی سے 31.44 ڈالر میں فروخت ہو رہا ہے، پلاٹینیئم کی فی اونس قیمت 5ڈالر گر کر 961ڈالر ریکارڈکی گئی۔
کاپر کی فی پاؤنڈ قیمت 37سینٹ کے اضافے سے 4.30ڈالر ہو گئی،دوسری جانب کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی ہے،بٹ کوائن 18نومبر کے بعد پہلی بار 90ہزار ڈالر سے نیچے گر گیا ۔
بٹ کوائن کرپٹو مارکیٹ میں قدر کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ہے ،بٹ کوائن 6 فیصد کمی کے ساتھ 88ہزار500ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
جبکہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں بھی 3فیصد تک کمی آئی ہے،امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 1.92ڈالر کی کمی سے 68.78ڈالر ہو گئی ،برطانوی برینٹ کی فی بیرل قیمت 2ڈالر کی کمی سے72.79ڈالر ہوگئی ۔
امریکا اور جرمنی میں خام تیل کی طلب کم ہونے سے مارکیٹ پر منفی اثر پڑاہے۔

کیپشن: Reduction in the prices of gold, silver, crude oil and platinum in the global market