ایلون مسک کی مدد سے انکار،سرکاری ملازمین کا اجتماعی استعفیٰ 

Feb 26, 2025 | 08:19 AM

ایک نیوز:امریکا کے21سرکاری ٹیک ملازمین نے ایلون مسک کی مدد کرنے کے بجائے اجتماعی استعفیٰ دے دیا ۔
انجینئرز، ڈیٹا سائنسدان، ڈیزائنرز اور پروڈکٹ مینجرز کا استعفیٰ سامنے آگیا،یہ استعفےٰٹرمپ اور ایلون مسک کیلئے بڑا دھچکاثابت ہونگے،ٹیک ملازمین نے اپنی تکنیکی مہارت کو عوامی خدمات کو ختم کرنے کیلئے استعمال کرنے سے انکار کر دیا۔
 ٹیک ملازمین کا کہنا ہے کہ ملازمین کی برطرفیوں کیلئے ایلون مسک کے محکمہ حکومتی کارکردگی میں کام نہیں کر سکتے، محکمہ حکومتی کارکردگی میں سیاسی نظریات کے حامل لوگوں کے پاس کام کا کوئی تجربہ نہیں۔

مزیدخبریں