رمیز راجا کا کھلاڑیوں کو بیگمات کو ٹور پر ساتھ نہ لیکر جانے کا مشورہ 

رمیز راجا کا کھلاڑیوں کو بیگمات کو ٹور پر ساتھ نہ لیکر جانے کا مشورہ 
کیپشن: رمیز راجا کا کھلاڑیوں کو بیگمات کو ٹور پر ساتھ نہ لیکر جانے کا مشورہ 

ویب ڈیسک:سابق کرکٹر رمیز راجہ نے کرکٹرز کو بیگمات کو اپنے ساتھ ٹور پر نہیں رکھنا چاہیے۔
سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا انٹرویو میں کہا تھا کہ اہلیہ ٹور پرلے جانے سے کرکٹ سے فوکس ہٹ جاتا ہے۔ یہ سب میرے ساتھ بھی ہو چکا ہے لیکن میرا ماننا ہے کہ بیویاں بیچاریاں یونہی زد میں آجاتی ہیں، میں ایک ٹور میں بھی اپنی بیگم کو ساتھ لے کر نہیں گیا ۔
رمیز راجا نے کہا میں اب کرکٹ نہیں کھیلتا کمنٹری کرتا ہوں لیکن اگر میں اب بھی اہلیہ کو لے جاؤں تو ہو سکتا ہے کہ جو 8 گھنٹے میں کمنٹری کے دوران  ہنستا مسکراتا نظر آتا ہوں، بیوی کے سامنے پہنچ کر میرا منہ اکڑ جائے۔
سابق کرکٹر رمیز راجا کا کہنا تھا کہ چھوٹے بچوں کے ساتھ ٹریول تو کھلاڑیوں کو بٹھا دیتا ہے، اگر آپ اسٹیڈیم میں اچھی پرفارمنس نہ دے سکے تو ہوٹل پہنچ کر بچے کا پیمپر بدلنا ہے، بیوی کو شاپنگ پر لے کر جانا ہے تو ان سب کے دوران آپ کا موڈ کیسے ٹھیک رہےگا۔