سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پرپابندی

سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پرپابندی
کیپشن: سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پرپابندی

ایک نیوز:محکمہ تعلیم خیبرپختونخوانے سکولوں میں موبائل فو ن کے  استعمال پر پابندی عائد کر دی۔

سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی کیلئےخیبرپختونخوا کے تمام میل و فیمیل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو مراسلہ جاری،سکول اوقات کار میں موبائل فون کے استعمال پر پاپندی ہو گی۔

مراسلے کے متن کے مطابق  درس و تدریس کے دوران موبائل فون سے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ کلاس روم میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگائی جائے۔ ادارے کے سربراہان تمام عملے سے صبح موبائل فون جمع کریں۔ایمرجنسی میں عملہ پی ٹی سی ایل لینڈ لائن یا اسکول ہیڈ سیل فون سے رابطہ کریں۔ تصاویر یا ویڈیو بنانے کے لیے ادارے کے سربراہان سے اجازت لینا لازمی ہے۔