ایک نیوز:ٹیکسلاپولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کانوٹس ہوا میں اڑادیا،پولیس کی بدسلوکی کاشکار خاتون کیخلاف ہی مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس نے خاتون اور اسکے بیٹے کو جیپ تراشی اور چوری کے مقدمہ میں نامزد کردیا۔ماں بیٹے کو سرعام بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیاتھا جس پر نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بھی نامزد وزیر اعلیٰ مریم نواز کی سفارش پرنوٹس لیاتھا
انکوائری کے بعد واقعہ میں ملوث پولیس اہلکار کو نوکری سے برخاست کردیا گیا تھا۔تھانہ ٹیکسلا پولیس نے محمد سعد نامی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ۔مدعی نے متاثرہ خاتون شیرین بی بی اور اسکے بیٹے بصیر خان پر جیب تراشی کا الزام لگایا ۔
دو روز قبل ٹیکسلا کچہری میں پولیس اہلکار نے ملزم بصیر خان کی گرفتاری کے دوران خاتون کو تھپڑ مارا اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔