ایک نیوز:وفاق میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے،نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
وزیر اعظم نے ڈی جی ٹیلی کام وائرلیس وزارت آئی ٹی محمد جہانزیب رحیم کا استعفٰی منظور کر لیا۔جہانزیب رحیم ایم پی ٹو سکیل میں وزارت آئی ٹی میں تعینات تھے۔
سیکرٹریٹ گروپ گریڈ19 کے افسر عبد الرشید کی چھٹیوں میں 180روز کی توسیع،عبد الرشید طبی وجوہات کی بنا پر چھٹیوں پر ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر ڈاکٹر عصمت نواز سینئر جوائنٹ سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز مقرر،جوائنٹ سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز شبنم عامر خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔