ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آئی جی کو تھانہ مزنگ کےدورے کاکہہ کر اچانک تھانہ شالیمار پہنچ گئیں،پولیس کی اچانک دورے سے دوڑیں لگ گئیں۔
ذرائع کے مطابق تھانہ مزنگ کی عمارت جدیدطرزپربنائی گئی ہے جبکہ تھانہ شالیمار پرانی عمارت میں قائم ہے ۔ڈی آئی جی آپریشنز سمیت عملہ تھانہ مزنگ کے باہر وزیراعلیٰ مریم نواز کا انتظار کرتے رہ گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عہدہ سنبھالتے ہی دورے شروع کردیئے۔تھانہ شالیمار کے اچانک دورے پرآئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان،سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ،چیف سیکرٹری بھی ہمراہ تھے ۔
مریم نواز نے تھانہ شالیمار کااچانک اور تفصیلی دورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو فرنٹ ڈیسک میں درج شکایات اور ایف آئی آر کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے فرنٹ ڈیسک پرعملے سے شکایات درج کرانے سے متعلق مختلف سوالات کئے گئے ۔جس کا جواب آئی جی کی جانب سے دیاگیا۔