ویب ڈیسک:غزہ میں جنگ بندی اوریرغمالیوں کی رہائی کیلئےاسرائیل اورحماس کےدرمیان مذاکرات کی میزبانی قطرکر یگا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق قطر میں رواں ہفتے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے اسرائیل اور حماس وفد کے درمیان بات چیت متوقع ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس کے بعد اسرائیل اور حماس کے نمائندے مصر جائیں گے جہاں معاہدے پر عملدرآمد کے وقت اور طریقہ کار پر بات چیت ہوگی۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار ہے اور نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اگر معاہدہ ہو جاتا ہے تو رفح آپریشن میں تاخیر ہو سکتی ہے مگر رفح آپریشن ضرورہوگا۔
مزیدبرآں گزشتہ سال7اکتوبرسےغزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ جاری ہے،جس میں اب تک تقریباً30ہزارفلسطینی شہیدہوچکےہیں،جن میں زیادہ تعدادخواتین اورمعصوم بچوں کی ہے۔
اسرائیل،حماس کےمذاکرات کی میزبانی مصرکریگا
Feb 26, 2024 | 19:45 PM