ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا کہ تھانوں کی شکل وصورت بدلنا کافی نہیں،رویے بدلنا ہونگے۔پولیس میں رشوت کاکلچر ختم کیاجائیگا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت امن وامان سےمتعلق خصوصی اجلاس ہوا جس میں پنجاب پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
اجلاس میں پرویز رشید،ارکان اسمبلی مریم اورنگ زیب،عظمی بخاری،بلال کیانی ،افضل کھوکھر ،چیف سیکرٹری ،آئی جی ،سیکریٹریز ، اور پولیس حکام نے شرکت کی۔
مریم نواز کا میرٹ پرعملدرآمد کاحکم ،کسی کی سفارش نہیں چلے گی۔ صرف میرٹ اور انصاف ہونا چاہیے۔ پولیس سسٹم سے متعلق کئے وعدے ہر صورت پورے ہوں گے ۔سیف سٹی اتھارٹی کا دائرہ کار بڑھائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کاکہنا تھاکہ اچھے پولیس افسروں کی قدر کرتے ہیں۔اچھرہ میں خاتون کی جان بچانے والی افسر سے ملنا چاہوں گی۔