ویب ڈیسک:برطانوی جوڑےنے63سالہ خوشگوارازدواجی زندگی کارازبتادیا۔
تفصیلات کےمطابق اکثرلوگوں کےذہن میں سوال آتاہےجب کسی ایسےشادی شدہ جوڑےکوجوکہ60سال سےزائدعرصہ تک خوشگوارازدواجی زندگی بسرکرتےہیں ، اس دیرپا شادی کا آخر راز کیا ہے؟
ویلزسےتعلق رکھنےوالے63سالہ شادی شدہ جوڑےنےمثال قائم کردی،جن کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہورہی ہے۔
90 سالہ اہلیہ جوزفین اور 91 سالہ شوہر اوبرے لینگلی 1958 میں نارتھ ویلز میں ایک پارٹی کے دوران آپس میں ملے تھے جس کے بعد چند ملاقاتوں میں دونوں نے بالآخر شادی کا فیصلہ کیا۔
اہلیہ جوزفین نے میڈیا نمائندے کو بتایا کہ ایک ہی چیز جو دیرپا رشتے کی وجہ ہے، وہ ہے ایک ایسا شوہر جو بہترین باربی کیو اور اچھی سی شراب بنانا جانتا ہو۔
دوسری جانب شوہر اوبرے لینگلی کا کہنا تھا کہ اصل میں بہترین حسِ مزاح ہی دیرپا ازدواجی تعلقات کی کلید ہے۔