نصیرالدین کاپاکستان میں اپنی کتاب بیچنےوالےکیخلاف قانونی کارروائی کاعندیہ

Feb 26, 2024 | 18:57 PM

ویب نیوز:بالی ووڈ کےنامو راداکارنصیرالدین شاہ نےپاکستان میں اپنی کتاب ’غیرقانونی‘چھپوانےاورفروخت کرنےوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کاعندیہ دےدیا۔
تفصیلات کےمطابق بالی ووڈفلم انڈسٹری کےناموراداکارنصیرالدین شاہ نےمداحوں کو خبردار کیا ہے کہ ان کی کتاب کا پاکستان میں غیر قانونی طور پر اردو ترجمہ چھاپا اور بیچا جارہا ہے۔
اداکار نے فیس بک پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ2014 میں ان کی چھپنے والی کتاب ’And Then One Day‘ کا اردو ترجمہ پاکستانی ناشر نے بغیر اجازت چھاپا ہے۔
نصیرالدین نےلکھاکےان کااس ترجمےکےساتھ کوئی تعلق نہیں ہے اور ان کا ارادہ ہے کہ وہ اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں، اداکار نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ اس کتاب کو خریدنے سے دور رہیں۔

مزیدخبریں