خلاف قانون کوئی رویہ برداشت نہیں کروں گی، مریم نواز شریف 

خلاف قانون کوئی رویہ برداشت نہیں کروں گی، مریم نواز شریف 
کیپشن: خلاف قانون کوئی رویہ برداشت نہیں کروں گی، مریم نواز شریف 

ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا ہے کہ قانون کے احترام کے ساتھ انسان اور شہری کا احترام یقینی بنائیں۔خلاف قانون کوئی رویہ برداشت نہیں کروں گی۔

وزیر اعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت میں امن و امان سے متعلق اجلاس،اعلی حکام کی جانب سے نومنتخب وزیر اعلی پنجاب کو صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعلی مریم نواز نے  ٹیکسلا میں بزرگ خاتون کو تھپڑ مارنے کے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا۔

مریم نواز کاکہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والا ہی قانون توڑے گا تو قانون کی کون عزت کرے گا؟ امن وامان لازم ہے لیکن شہریوں کی عزت، انہیں توہین سے بچانا بھی اتنا ہی ضروری ہے، قانون کے احترام کے ساتھ انسان اور شہری کا احترام یقینی بنائیں،سب قانون کا احترام کریں۔اصلاحات، جدید آلات، ٹیکنالوجی اور تربیت سے پولیس کو عوامی خدمت فورس بنائیں گے۔خواتین، بچوں، اقلیتوں پر تشدد، ریپ، ہماری حکومت کی ریڈ لائن ہے۔رشوت خوری کے خلاف زیرو ٹالرنس اور میرٹ میری پالیسی ہے۔اس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا تھا کہ قانون کے مطابق ایف آئی آر کا فوری اندراج، ڈیجیٹل اور آئی ٹی نظام کا استعمال مزید بہتر بنائیں گے۔پراسیکیوشن کے نظام کی خامیاں دور کریں گے۔

آئی جی پنجاب کی جانب سے صوبے میں امن و امان اور پولیس کی کارکردگی سے متعلق بریفننگ دی  گئی۔

اجلاس میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیت اعلی حکام نے شرکت کی ۔

مریم نواز شریف محفوظ پنجاب سے متعلق اپنے وژن کی روشنی میں پالیسی ہدایات جاری کیں ۔