صدر مملکت عارف علوی سے بلائینڈکرکٹ ٹیم کی ملاقات،کارکردگی کی تعریف

Feb 26, 2024 | 18:03 PM

ایک نیوز:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان بلائینڈ کرکٹ ٹیم کی ملاقات،شاندار کارکردگی کی تعریف کی۔

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھاکہ  قومی  بلائینڈ کرکٹ ٹیم نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نامِ روشن کیا ہے،قومی ٹیم نے ٹورنامنٹس میں شرکت کر کے بینائی سے محروم کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کی، بلائینڈ کرکٹ ٹیم نے دنیا کو خصوصی افراد کی شاندار صلاحیتوں سے متعارف کروایا۔حالیہ برسوں میں پاکستان میں بلائنڈ کرکٹ نے خصوصی توجہ اور پہچان حاصل کی۔

عارف علوی کا کہنا تھاکہ  پاکستان بلائنڈ کرکٹ بورڈ کا ملک میں کرکٹ کے مقابلوں کے فروغ اور انعقاد کے لئے سرگرم ہوناخوش آئند ہے،بلائنڈٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے، بلائنڈ کرکٹرز کی جدوجہد اور کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لئے کرکٹرز کی متاثر کن کارکردگی کو سراہا جانا چاہئے۔

 پاکستان بلائینڈ کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے صدر مملکت کو ٹیم کی حالیہ کارکردگی کے بارے میں بریف کیا۔حوصلہ افزائی کرنے پر صدر مملکت اور خاتون اول کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں