نو منتخب وزیر اعلی مریم نواز کا سیکرٹری کانفرنس بلانے کا فیصلہ

Feb 26, 2024 | 17:47 PM

ایک نیوز:ن لیگ کے بیورو کریسی کے حوالے سے بڑے فیصلے،نو منتخب وزیر اعلی مریم نواز نےسیکرٹری کانفرنس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

 سیکرٹری کانفرنس میں پنجاب بھر کے سیکرٹریز، آئی جی، ریجن پولپس افسران بھی شامل ہوں گے۔حکومت کی ترجیحات پر عمل کرنے کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔

نئی حکومت کاچیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کی تبدیلی پر غور،نئے  چیف سیکرٹری کی دوڑ سے امداد اللہ بوسال اور نبیل اعوان باہر ہوگئے ۔نئے چیف سیکرٹری  کیلئے داخلہ اورانتظامی امور پر گرفت رکھنے والے آفیسر کی تلاش ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری احمد رضا سرور کی بھی تبدیلی کا فیصلہ کرلیاگیا۔

 سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل،سیکرٹری سروسز زید بن مقصود،سیکرٹری صنعت احسان بھٹہ اور سیکرٹری جنگلات مدثر ملک،سیکرٹری سی اینڈ ڈبیلو سہیل اشرف تبدیل ہوں گے۔

مزیدخبریں