ایک نیوز:نومنتخب سپیکرپنجاب اسمبلی ملک احمدخان نےکہاہےکہ اسمبلی میں مریم نوازکی تقریرسن کرلگاکہ ان کاعوام کی نبض پرہاتھ ہے۔
تفصیلات کےمطابق سپیکرپنجاب اسمبلی ملک احمدخان کاکہناتھاکہ جو دیہات میں میونسپل سروسز دینے اور صفائی کی بات کرے گا میں اس کو سپورٹ کروں گا ،مجھے برا لگ رہا تھا جب اپوزیشن کے لوگ ایوان میں موجود نہیں تھے،آئین کے آرٹیکل 130 کی ذیلی شق3 کہتی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے علاوہ کوئی ایک لفظ بھی نہیں بولا جا سکتا ۔
ملک احمدخان کامزیدکہناتھاکہ میں آئین و قانون پر چلنے والا ہوں ،اگر اپوزیشن نے بائیکاٹ کیا ہے تو یقینا انہوں نے آئین کا بائیکاٹ کیا ہے، میں نے اپوزیشن والوں کو منانے کے لیے بار بار ن لیگ والوں کو بھیجا اب سب کے پاس برابر کے مواقع ہوں گے۔
سپیکرکاکہناتھاکہ احتجاج کرنا اپوزیشن کا حق تھا لیکن مریم نواز نے انہیں ایوان میں بلانے کے لئے خیرسگالی کا مظاہرہ کیا ،اب ایوان میں کوشش کرینگے کہ کسی کی حق تلفی نہ ہو۔
مریم نوازکی تقریرسن کر ایسالگا انکاعوام کی نبض پرہاتھ ہے،ملک احمدخان
Feb 26, 2024 | 17:15 PM