روپےکی قدر میں اضافہ،ڈالرکی قیمت پھر گر گئی

روپےکی قدر میں اضافہ،ڈالرکی قیمت پھر گر گئی
کیپشن: روپےکی قدر میں اضافہ،ڈالرکی قیمت پھر گر گئی

ویب ڈیسک:کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کی قدر میں اضافہ،ڈالرکی قیمت ایک بارپھرگر گئی۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 16پیسے سستا،279روپے36پیسےسےکم ہو کر 279روپے20پیسےپربند ہوا ۔

  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پرمارکیٹ 490 پوائنٹس کے اضافے سے 63 ہزار 305 پوائنٹس پر بند ہوئی۔دن بھر مجموعی طور پر 345 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔207 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 114 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔مارکیٹ میں 44 کروڑ 91 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔اسٹاک مارکیٹ میں 15 ارب 60 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کی لین دین ہوئی ۔  مارکیٹ کی بلند ترین سطح 63,732 جبکہ کم ترین سطح 62,915 پوائنٹس رہی ۔