ایک نیوز: ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی عبدالوسیم نےکہاہےکہ ہم اتنی بارذمہ داربنےہیں، لوگ مہنگائی اوردیگرمسائل کاشکارآج بھی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق نومنتخب سپیکراویس قادرشاہ کی زیرصدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا،جس وزیراعلیٰ کےانتخاب کےبعدایوان کےممبران کی جانب سےمبارکبادکاسلسلہ جاری ہے۔
سندھ اسمبلی میں خطاب کرتےہوئےایم کیوایم رکن عبدالوسیم کاکہناتھاکہ جہاں ہماری ضرورت ہوگئی ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے،جہاں غلطیاں ہوں گی اس کی ہم نشان دہی کریں گے ، جو مشکلات اس شہر کی ہیں وہ بھی بتائیں گئے۔
عبدالوسیم کامزیدکہناتھاکہ آج لوگ ٹوٹی گلیوں سےپریشان ہیں، مہنگائی اتنی ہے لوگ ڈکیتیاں کرنے لگے ہیں، شہرمیں قتل عام اورچوری ڈکیتی ہورہی ہے،اس کا سدّباب کرنا ہوگا، جس کا بچہ مرتا ہے اس کا درد وہی جانتا ہے۔