ایک نیوز:پنجاب میں قائدایوان کاانتخاب مکمل ہونےپرایس اینڈجی اےڈی متحرک ہوگیا۔
تفصیلا ت کےمطابق ایس اینڈ جی اے ڈی نے پنجاب کا بینہ کے اراکین کے لئے گاڑیاں تیار کرلیں۔ ہر وزیر کی گاڑی کو ایک ہزار لیٹر تک پٹرول فراہم کیا جائے گا ،وزرا کے لئے تجربہ کار ڈرائیورز بھی تیار ،محکمےنے ڈرائیو ز کی فہرست بھی تیار کرلی ۔
ایس اینڈ جی اے ڈی نے پانچ اضافی گاڑیاں تیار کی ہیں ،اب تک محکمےکو پندرا وزرا کے نام وصول ہوئے ، وزرا کے لئے بیس گاڑیاں تیار کی ہیں، ہر وزیر کو 1800 سی سی گاڑی فراہم کی جائے گی، وزرا کی گاڑیاں منسٹر بلاک میں تیار کھڑی ہیں۔