مریم نواز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھالیا

Feb 26, 2024 | 16:15 PM

ایک نیوز :مریم نواز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھالیا۔

تفصیلات کےمطابق مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی ،گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے مریم نواز سے وزیر اعلیٰ کا حلف لیا۔ اس موقع پرنامزد وزیراعظم شہبازشریف اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف بھی موجود تھے ۔

مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنما اور سابق وفاقی وزیر بھی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئے ۔

اس موقع پر نامزد وزیراعظم شہبازشریف نے مریم نواز شریف کو وزیر اعلی پنجاب کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ امید کرتا ہوں مریم نواز شریف بطور وزیر اعلی پنجاب، عوام کی خدمت اور فلاح و بہبود کیلئے دن رات ایک کردیں گی، صوبے کی ترقی، گڈ گورننس اور عوامی خدمت کا منشور لیکر مریم نواز شریف میدان میں اتری ہیں، مریم نواز شریف اپنی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت صوبے کی ترقی کیلئے اپنا فعال کردار ادا کریں گی۔جبکہ قائد عوام میاں نواز شریف نے نومنتخب وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

مزیدخبریں