ایک نیوز:عوام کی سہولت کیلئےپاسپورٹ ڈیلیوری کاؤنٹر ہفتےاور اتوار کوکھلےرکھنےکااعلان کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کاکہناہےکہ ملک بھر میں تمام پاسپورٹ ڈیلیوری کاؤنٹر پرعملے کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔2 مارچ سے31 مارچ تک ہفتے اور اتوار کو کاونٹرز کھلے رہیں گے۔
ڈی جی پاسپورٹ کامزیدکہناہےکہ پاسپورٹ کے حصول کیلئے عوام چھٹی کے روز بھی 9 بجے سے1 بجے تک رابطہ کرسکتے ہیں ۔