ایک نیوز:سائفراورتوشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی ،شاہ محموداوربشریٰ بی بی کی سزامعطلی کی درخواست پرنوٹس جاری کردئیے گئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی تحریک انصاف کی سائفر کیس اور توشہ خانہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نےسماعت کی ۔
بانی پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر آفس اعتراضات دور اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اورشاہ محمودکی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیے، توشہ خانہ کیس میں بانی تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کرتےہوئے اپیلوں کی آئندہ سماعت جمعرات کو رکھی گئی۔
سائفر،توشہ خانہ کیس،بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی سزامعطلی پرنوٹس جاری
Feb 26, 2024 | 15:22 PM