ایک نیوز:مرادعلی شاہ112ووٹ لےکر تیسری باروزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق سندھ اسمبلی کااجلاس نومنتخب سپیکر اویس قادر شاہ کی صدارت میں جاری ہے،اجلاس کاباقاعدآغازتلاوت قرآن پاک سےکیاگیا۔اجلاس شروع ہوتےہی پیپلزپارٹی کےنادرمگسی نےاسمبلی رکنیت کاحلف اٹھایا۔سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ کےانتخاب کاعمل مکمل ہوگیا۔
اسپیکر اویس قادر شاہ نے نتائج کا اعلان کر دیا ۔وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں مجموعی طور پر148 ارکان نے حصہ لیا۔پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ کو112 ارکان کی حمایت حاصل ہوئی ۔مرادعلی شاہ سندھ اسمبلی کے25ویں وزیراعلیٰ بن گئے۔ ایم کیو ایم کے علی خورشیدی کو36 ارکان کی حمایت حاصل رہی ۔
پیپلزپارٹی نےمرادعلی شاہ کووزیراعلیٰ کےمنصب کیلئےنامزدکیاجبکہ ایم کیوایم نےعلی خورشیدی کووزیراعلیٰ سندھ کیلئےمیدان میں اتاراتھا۔
سنی اتحاد کونسل،جماعت اسلامی اورجی ڈی اے نےانتخاب کےبائیکاٹ کااعلان کیا ۔