ایک نیوز: پی ٹی آئی کےرہنماحلیم عادل شیخ نےکہاہےکہ آراوز،ریٹرنگ افسران نےبےایمانی کی ہے،ہم ان کونوکریوں سےنکلوائیں گے۔
تفصیلات کےمطابق میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےتحریک انصاف سندھ کےصدر حلیم عادل شیخ کاکہناتھاکہ الیکشن سے قبل ہمارے امید واروں کے پیپرز چھینے گئے ،ہم نے عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا ،آر اوز نے رزلٹ تبدیل کیا ، ہمیں پہلے انتخابی نشان نہیں مل رہا تھا ، پھر سبزیاں ، جوتے اور دیگر نشان دئیے گئے ۔
پی ٹی آئی رہنماکامزیدکہناتھاکہ یہ سمجھ رہے تھے ہار جائیں گے ، قوم چیئرمین کے ساتھ کھڑی تھی اور کھڑی ہے، کہتے تھے ہماری سیٹیں زرداری خریدے گا، ہمارے پاس فارم 45 موجود ہیں، جس نے ہمارے نتائج دیکھنےہیں ، ہم فارم ساتھ لائے ہیں، ہم عدالتوں اور عوامی عدالتوں میں بھی جائیں گے۔
حلیم عادل شیخ کاکہناتھاکہ ہمارے وکلا نے سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن بھی لگائی ہیں اور فارم 45 جمع کرائے ہیں،13 تاریخ کو اسپیکنگ آرڈر پاس کرنے کا کہا گیا ، ہم نے فارم 45 عدالت ، الیکشن کمیشن کو جمع کرایا اور صحافیوں کو بھی دیکھا سکتے ہیں، آر اوز نے الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے ، ان کو سزا دی جائے گی۔