پشاور ہائیکورٹ نے عاطف خان اور شہرام ترکئی کی ضمانت میں توسیع کردی

پشاور ہائیکورٹ نے عاطف خان اور شہرام ترکئی کی ضمانت میں توسیع کردی
کیپشن: پشاور ہائیکورٹ نے عاطف خان اور شہرام ترکئی کی ضمانت میں توسیع کردی

ایک نیوز :پشاور ہائیکورٹ نے عاطف خان اور شہرام ترکئی کی ضمانت میں توسیع کردی۔

تفصیلات کےمطابق شہرام ترکئی اور عاطف خان کی مقدمات تفصیل کے لئے کیس جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد نے سنا ،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ دونوں کے خلاف وفاقی حکومت کی دو کیسز ہیں، نیب میں ان کے خلاف ایک شکایت درج ہے۔عدالت نے ہدایت کی ہے کہ  عاطف خان اور شہرام ترکئی کے خلاف مقدمات کی رپورٹ تین روز میں جمع کرائی جائیں ، آئندہ سماعت تک شہرام ترکئی اور عاطف خان کو گرفتار نہ کیا جائے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شہرام ترکئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مینڈیٹ تحریک انصاف کو ملا تھا،  وفاق میں اکثریت پی ٹی آئی کی تھی ، مخصوص نشستوں کا معاملہ اب تک الیکشن کمیشن میں زیر التواء ہے ۔ مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہ ہونے سے اسمبلی کا کورم پورا نہیں ہے۔

عاطف خان نے کہا کہ  پی ٹی آئی کی بڑی تعداد میں مخصوص نشستیں ہیں،  اسپیکر ،ڈپٹی اسپیکر صدر اور سینٹ کا الیکشن ہونا ہے،  مخصوص نشستوں کا معاملہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے،  مخصوص نشستیں ہوسکتا ہے کہ پی ٹی آئی کو نہیں ملے لیکن ہم اس کے لیے جدو جہد کرینگے،  مخصوص نشستوں کا ایک اہم کردار ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ  سیاسی لوگوں کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے دیا جائے گا تو سیاسی معاملات آگے بڑھے گے،  صدر پاکستان آئین کے مطابق کام کرینگے، آرٹیکل 6 صدر پر نہیں ن لیگ والوں پر لگانا چاہے، امکان ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس آنے والے دو تین دن کے اندر طلب کیا جائے گا۔