ایک نیوز :مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر ملک اسد کھوکھر پنجاب اسمبلی پہنچ گئے اس موقع پر ان کا کہناتھا کہ آج مریم نواز کو بھاری اکثریت سے وزیراعلیٰ منتخب کرائیں گے ۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب اسمبلی پہنچنے پر ملک اسد کھوکھر نے کہا کہ مریم نواز آج بھاری اکثریت سے وزیر اعلی منتخب ہوں گی، سپیکر 224 ووٹوں سے منتخب ہوئے تھے ، ان کا کہناتھا کہ کسی بھی ممبر کو نہیں روکا جا رہا ہے سب ممبر پنجاب اسمبلی آرہے ہیں ، روکنے کےسب الزام ہیں اس میں حقیت کوئی نہیں ۔