واٹس ایپ ٹیکسٹ میسجز کے لیے فیچرآگیا

Feb 26, 2024 | 00:26 AM

ویب ڈیسک:واٹس ایپ ٹیکسٹ میسجز کے لیے فیچرآگیا۔صارفین کیلئے4نئے ٹیکسٹ فارمیٹنگ آپشن متعارف کرائے گئے ۔
نئے ٹیکسٹ فارمیٹنگ ٹولز سے صارفین اپنے میسجز کو زیادہ بہتر طریقے سے کسٹمائز کر سکیں گے۔اس سے قبل میسجز کے ٹیکسٹ کو بولڈ، اٹالک اور اسٹرائیک تھرو جیسے ٹولز سے بہتر بنانا ممکن تھا مگر اب ان میں مزید ٹولز کا اضافہ کیا گیا ہے۔
بلٹ لسٹ کواستعمال کرنے سے ہر میسج کے شروع میں ڈاٹ بن جائے گا جس سے مختلف فہرستیں بنانے میں مدد ملے گی۔نمبر لسٹ بھی بلٹ لسٹ کی طرح ہے مگر اس میں ڈاٹ کی بجائے نمبر لکھے نظر آئیں گے۔
اسے استعمال کرنے کے لیے میسج کے آغاز میں 1. لکھ کر ٹیکسٹ کا اضافہ کریں۔

مزیدخبریں