وزیراعلیٰ سندھ کا انتخاب آج ہوگا،مرادعلی شاہ اور علی خورشید خورشدی مدمقابل

وزیراعلیٰ سندھ کا انتخاب آج ہوگا،مرادعلی شاہ اور علی خورشید خورشدی مدمقابل
کیپشن: وزیراعلیٰ سندھ کا انتخاب آج ہوگا،مرادعلی شاہ اور علی خورشید خورشدی مدمقابل

 ایک نیوز:وزیراعلیٰ سندھ کا انتخاب آج ہوگا،پیپلزپارٹی کے امیدوار مرادعلی شاہ،ایم کیو ایم کے امیدوار علی خورشید خورشدی میں مدمقابل ہوں گے۔
 مراد علی شاہ کے کاغذات نامزدگی پیپلز پارٹی کے رہنما غلام قادر چانڈیو اور نعیم کھرل، ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار علی خورشیدی نے اپنے کاغذات نامزدگی خود جمع کروائے۔ 
 سندھ اسمبلی اجلاس کے بعد نامزد وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اراکین سے وزارت اعلیٰ کا ووٹ دینے کے لیے رابطہ بھی کیا۔
واضح ہے کہ گزشتہ روز کے سندھ اسمبلی اجلاس میں پیپلز پارٹی کے اویس شاہ اسپیکراور انتھونی نوید ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے تھے۔