شاہین آفریدی کی گیند نےحارث کےبلے کے پرخچے اڑادیئے

Feb 26, 2023 | 23:42 PM

ایک نیوز :پی ایس ایل کے میچ میں پشاور زلمی کے اوپنر محمد حارث اپنے مخالفین پر چھکوں اور چوکوں سے لاٹھی چارج کرتے ہیں لیکن شاہین کی ایک گیند پرہی ان کا بلا ٹوٹ گیا۔

اتوار کے روز پی ایس ایل 8 میں لاہور اور پشاور مدمقابل تھے۔ قلندرز کے بلے بازوں نے پہاڑ جیسا ہدف دیا تو بولرز نے بھی خوب کمال دکھایا۔

 لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ افریدی نے اپنے پہلے اوور کی پہلی ہی گیند میں اس قدر تیز تھی محمد حارث کا بلا ہی ٹوٹ گیا۔ اور اس کے بعد دوسری ہی گیند پر وکٹ بھی اڑادی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایک ایسا واقعہ پیش آ چکا ہے جب 2004 میں بھارت اور پاکستان مدمقابل تھے، شعیب اختر کی تیزرفتار گیند سے بھارتی کھلاڑی لکشمی پتی بالاجی کا بلا ٹوٹ کرگیند کے ساتھ ہی ہوا میں اچھل گیا تھا۔

پاکستان کو ہمیشہ ہی کرکٹ کی دنیا میں پیس فیکٹری کہا جاتا ہے، 80 اور 90 کی دہائی میں وکٹیں توڑنے کا کارنامہ عمران خان ، وسیم اکرم اور وقار یونس بھی سرانجم دے چکے ہیں۔

مزیدخبریں