فرانسیسی صدر کا اپریل میں چین کے دورے کا اعلان

 فرانسیسی صدر کا اپریل میں چین کے دورے کا اعلان
کیپشن: The announcement of the French President's visit to China in April

ایک نیوز :فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ وہ روس اور یوکرین کی جنگ کے خاتمے کی کوشش کے لیے اپریل میں چین کا دورہ کریں گے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کا کہنا ہے کہ  وہ اپریل کے پہلے ہفتے میں چین کا دورہ کریں گے تاکہ روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے صدر شی جنپنگ کی مدد حاصل کی جاسکے۔

فرانسیسی صدر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب چین نے 12 نکاتی پیپر شائع کیا ہے جس میں یوکرین میں جنگ بندی اور سال بھر سے جاری روس اور یوکرین کے تنازع کے خاتمے کے لیے سیاسی تصفیہ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

  فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ روس اور یوکرین کے درمیان چین امن کی کوششوں میں مصروف ہے جو ایک اچھی چیز ہے تاہم مکمل امن کے لیے روس کی جارحیت اور اس کی فوجوں کی واپسی ضروری ہے۔ یہ بھی مطالبہ کیاکہ  روس نے یوکرین کے جن علاقوں کو اپنی ریاست میں ضم کیا ہے وہاں سے بھی فوجیں واپس بلائے اور شہریوں کی علاقائی خودمختاری کا احترام کرے۔

فرانسیسی صدر نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ چین کو روس پر دباؤ ڈالنے میں ہماری مدد کرنی چاہیے تاکہ وہ کبھی بھی کیمیائی یا جوہری ہتھیاروں کا استعمال نہ کرے۔