اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 58افراد ہلاک

Feb 26, 2023 | 20:35 PM

ایک نیوز:اٹلی کے جنوبی ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے باعث پاکستانیوں سمیت 58افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 80 سے زیادہ کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔
اٹلی کی خبر رساں ایجنسی اے جی آئی نےبتایا کہ مرنے والوں میں چند ماہ کا ایک بچہ بھی شامل ہے۔اٹلی کے کوسٹل گارڈ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اب ہلاکتوں کی تعداد 43 ہو گئی ہے جبکہ 80 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔جبکہ یہ تعداد 58تک پہنچ چکی ہے ۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق فائر فائٹرز اب بھی سمندر میں مزید زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کر رہے ہیں لیکن حالات سخت ہیں جس کی وجہ سے تلاش مشکل ہو رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ کشتی میں ایران، پاکستان اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن سوار تھے، جو خراب سمندری موسم کے باعث چٹانوں سے ٹکرا کر الٹ گئی۔کشتی 100 سے زیادہ تارکین وطن کو لے جا رہی تھی جب صبح سویرے سمندر میں حادثے کا شکار ہو گئی۔
اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے تارکین وطن کی کشتی کے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت مزید سانحات کو روکنے کے لیے غیر قانونی سمندری ہجرت روکنے کے لیے پرعزم ہے۔

مزیدخبریں