حکمرانوں کی الیکشن سے فرارکی کوشش کامیاب نہیں ہوگی،عمران خان 

حکمرانوں کی الیکشن سے فرارکی کوشش کامیاب نہیں ہوگی،عمران خان 
کیپشن: The rulers' attempt to escape from the election will not succeed, Imran Khan

ایک نیوز:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے حکمرانوں کی الیکشن سے فرار کی کوشش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

 چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے پارٹی کے لاہور سے مختلف ٹاؤنز کے عہدیداروں نے زمان پارک میں ملاقات کی۔

پارٹی عہدیداروں نےچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو الیکشن کی تیاریوں اور ڈور ٹو ڈور مہم پر بریفنگ دی ۔ سابق وزیر اعظم نے بلاک کوڈ لیول تک تنظیموں کو متحرک کرنے کی ہدایت کردی۔

 سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابی محاذ کیلئے تیاری کریں۔مافیا سے چھٹکارا کیلئے قوم خوف کے بت توڑ رہی ہے۔