ایک نیوز :پنجاب حکومت اور پی سی بی میں معاملات طے پاگئے ،پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے حوالے سے آخر کا ر نجم سیٹھی نے بڑا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق چیئر مین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز راولپنڈی اور لاہور میں ہوں گے،نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے سکیورٹی اخراجات پر اتفاق ہو گیا ہے ۔نگران وزیراعلیٰ نے روٹ لائٹنگ اخراجات میں حصہ ڈالنے پر اتفاق کیا ہے ،
Good news: CM Punjab Mohsin Naqvi Saheb has been kind enough to agree to share cost of lighting routes during PSL matches in Lahore. HBl PSL8 matches in Lahore and Pindi shall continue as scheduled.
— Najam Sethi (@najamsethi) February 26, 2023
نجم سیٹھی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے شکر گزار ہیں
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور پنجاب حکومت کے درمیان اخراجات کے معاملے پر اختلافات سامنے آئے تھے، پی سی بی نے پنجاب حکومت کو اخراجات کی ادائیگی سے صاف انکار کر دیا تھا جبکہ پنجاب حکومت نے بھی اخراجات کی ادائیگی سے معذرت کر لی تھی۔
معاملہ سنگین ہونے پر چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے پی سی بی کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس پر وزیراعظم نے انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی تھی۔آج نجم سیٹھی نے آخر کار اس معاملے کو نمٹا دیا ہے ۔ اس سے قبل یہ بھی غور کیا جارہاتھا کہ میچز کراچی منتقل کئے جائیں گے یا دبئی کا آپشن بھی زیر غورتھا ۔