ایک نیوز :پنجاب کی نگران حکومت اور پی ایس ایل کے درمیان جھگڑے کے بعد پی ایس ایل PSL8کے فرنچائز مالکان نے بقیہ میچز امریکا میں کرانے کی خواہش کا اظہار کردیا ۔
ذرائع کے مطابق فرنچائزز کی خواہش ہے کہ پی ایس ایل میچز متحدہ عرب امارات یا امریکا میں کرانے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جائے۔
ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ پی سی بی پیٹرن ان چیف وزیراعظم انٹرنیشل برانڈ پی ایس ایل کو بیورو کریٹک مداخلت سے بچائیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ لاہور سے میچز منتقل کرنے کے فیصلے پر قائم ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کے میچز کی لاہور سے منتقلی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور فرنچائزز اپنے مؤقف پر قائم ہیں کہ سکیورٹی کی مد میں پنجاب حکومت کوپی سی بی کی طرف سے ادائیگی نہیں کی جائے گی اور پی سی بی لاہور میں دو میچز کرانے کے فیصلے پر قائم ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کا مؤقف ہے غیر ملکی کھلاڑیوں اور ٹیموں کو سکیورٹی دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
یاد رہے کہ پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کر کے سکیورٹی اخراجات کے معاملے پر آگاہ کیا جبکہ وزیراعظم کی جانب سے نجم سیٹھی کو مکمل تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔