ایک نیوز:انڈونیشیا میں ایک شخص نے بحری جہاز سے بیوی کو سمندر میں پھینک دیا ۔ٹویٹرپرویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔
كاميرا مراقبة مثبتة في سفينة قرب ميناء باكوهيني في جزيرة سومطرة الأندونيسية التقطت لحظة قيام رجل بحمل زوجته بطريقة اعتقدوا أنها رومنسية لكنه رماها في البحر.
— إياد الحمود (@Eyaaaad) February 24, 2023
لا أحد يعرف لماذا قام بذلك لكن البعض يعتقد أنه يريد التخلص منها.
قبضوا عليه وتم إنقاذ الزوجة.pic.twitter.com/7VSDPtcduR
ٹویٹرپروائرل ویڈیو میں ایک شخص کو بحری جہاز میں عورت کو اٹھا کر لے جاتا ہوا دیکھا جارہا ہے، دیکھنے میں تو یہ منظڑ بہت رومانوی لگتا ہے لیکن صورت حال انتہائی مختلف ہے۔
یہ واقعہ انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا کی بکاؤہینی (Bakauheni Port) نامی بندرگاہ پر رونما ہوا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ایک عورت چلتے ہوئے جہاز کی نشستوں کی جانب بڑھتی ہے ۔ اس کے بالکل پیچھے ایک شخص آتا دکھائی دیتا ہے۔وہ مرد عورت کے ہاتھ سے پرس لیتا ہے جسے عورت بغیر کسی مزاحمت کے اس کے حوالہ کردیتی ہے۔پھروہ شخص عورت کو گود میں اٹھا کر جہاز کی کھڑکی کی طرف لے جاتا ہے اور اچانک سمندر میں پھینک دیتا ہے۔
پہلے مسافروں نے یہ سمجھا کہ شاید یہ آدمی کا رومانوی انداز ہو لیکن پھراسے عورت کو سمندر میں پھینکتے ہوئے دیکھ کر لوگوں نے عورت کی جان بچانے اور اس شخص کو دبوچنے کے لیے دوڑ لگادی۔
اس واقعے پر مقامی تفتیشی آفیسر کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی کرنے والا شوہر مبینہ طور پر ڈیپریشن کا شکار تھا اور اسے ذہنی بیماری لاحق تھی ۔ان کی تفتیشی ٹیم سی سی ٹی وی کی یہ فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے کے بعد حرکت میں آئی۔شوہر کی جانب سے یہ اعتراف کیا گیا ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو سمندر میں پھینکنے کی حرکت ذہنی دباؤ میں کی ۔