ایک نیوز :پی ایس ایل8کے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو40رنز سے شکست دیدی ۔شاہین آفریدی نے 5وکٹیں حاصل کیں۔
تفصیلات کےمطابق لاہور کےقذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 8کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 241رنز بنائے ۔لاہورقلندرز کے فخرزمان نے 45گیندوں پر 96رنز بنائے جس میں ان کے 10چھکے شامل تھے ۔عبداللہ شفیق نے 41گیندوں پر 75رنز کی اننگز کھیلی ۔صائم بلنگز 47رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔وہاب ریاض2 اوررومین پاول نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پشاور زلمی کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر201 رنز بنا سکی۔پشاور زلمی کے راج پکسا24،رومین پاول20 اور جیمز نیشم12 رنز بنا سکے۔وہاب ریاض اور محمد حارث بغیر کوئی سکور بنائے،کپتان بابراعظم 7 اور سعد مسعود16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔فخر زمان نے 45 گیندوں پر 96 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
شاہین شاہ آفریدی نے شاندار باؤلنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔،زمان خان2 ، حارث رؤف اور راشد خان کی 1،1 وکٹ کی۔صائمہ ایوب51 اورٹام کوہلر55رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سکواڈ
لاہور قلندرز کے سکواڈ میں فخر زمان، طاہر بیگ، سیم بلنگز، عبداللہ شفیق، حسین طلعت، سکندر رضا، راشد خان، ڈیوڈ ویز، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان شامل ہیں۔
پشاور زلمی کے سکواڈمیں بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، روومین پاول، بھانوکا راجا پاکسے، جمی نیشام، وہاب ریاض، سعد مسعود، ارشد اقبال، سلمان ارشاد شامل ہیں۔